جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

وفاقی وزراء نے استعفٰی نہیں دیا، مریم اورنگزیب کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء زاہد حامد اور انوشہ رحمان نے استعفٰی نہیں دیا، دھرنے والوں کے مسلح ہونے پر آپریشن روکنا پڑا، کل عدالت کو اپنے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے دھرنا ختم کرانے کیلئے عدالتی احکامت پر عمل کیا، عدالت کا حکم تھا کہ غیر مسلح آپریشن کیا جائے، دھرنے والے مسلح تھے اس لئے آپریشن روکنا پڑا۔

انہوں نے کہ اس حوالے سے حکومت کل عدالت کے سامنے اپنا مؤقف بیان کرے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے کی وجہ سے اسلام آباد اور دیگر مقامات کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یہ معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے اس کے ساتھ دیگر ناموں کو منسلک کرنا غیر ذمہ درانہ ہے، جس سے سب کو اجتناب کرنا چاہیے۔

اس لئے چاہتے ہیں کہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے افہام و تفہیم سے حل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کو ختم کیا جاسکے۔

یاد رہے کہ استعفوں کے حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کی ملاقاتوں کے بعد وفاقی حکومت نے اپنی کابینہ سے آئندہ 48 گھنٹے کے دوران دو وزراء سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


مزید پڑھیں: زاہد حامد، انوشے رحمان اور رانا ثناء اللہ کے مستعفی ہونے کا امکان


یہ دونوں وزراء راجہ ظفرالحق کی انکوائری کمیٹی میں بھی شامل تھے اور جن کی سبکدوشی کا مطالبہ دھرنا مظاہرین کی جانب سے بھی سامنے آ چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں