اشتہار

آپ کو جیل بھرو نہیں ڈوب مرو تحریک کی ضرورت ہے، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل بھرو نہیں ڈوب مرو تحریک کی ضروت ہے، پاکستان کے عوام کو گمراہ کرنا اب آسان نہیں۔

یہ بات انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیل بھرو تحریک کے اعلان کے جواب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جن کی 2 دن میں آنکھیں بھرآتی ہیں کیا وہ جیلیں بھریں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے امریکا جاکر بھی سیاسی مخالفین سے انتقام لینے کی بات کی، اپنی حکومت میں انہوں نے ساری اپوزیشن اور صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایک شخص دوبارہ وہی تقریر کررہا ہے جو20سال سے کرتا آرہا ہے، عمران خان کے دور میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا، انہوں نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا، اپنے دور میں 25ہزار ارب کے قرضے لئے اور ملک کو دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچایا،
ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ جن کی 2 دن میں آنکھیں بھرآتی ہیں وہ کیا جیل بھریں گے، نوازشریف374دن، شہبازشریف 340دن، مریم نواز157دن، حمزہ شہبازشریف627دن جیل میں رہے۔

عمران خان نے اے پی سی میں آنے سے اس لئے منع کیا کہ417ارب کا حساب مانگا جائے گا، جیل بھرو تحریک کیا ہوتی ہے،جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے پارٹی قیادت جیل میں جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کئے گئے معاہدوں پر ہمیں عمل درآمد کرنا پڑرہا ہے، ان کی نالائقی اور نااہلی سے خیبرپختونخوا میں بدامنی پھیلی، انہوں نے ہی ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں