تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمران خان بادشاہ نہیں ،لندن بھاگنے کی اجازت نہیں ملےگی، مریم نواز

اسلام آباد: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کو عوام کی آواز پر لبیک کہنا چاہئے، تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی.

ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے روایتی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے وزیراعظم پر کڑی تنقید کی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان پاکستان کے بنے بنائے تعلقات بھی بگاڑ کر آجاتے ہیں، پاکستان کے دیگر ملکوں کیساتھ جو اچھے تعلقات تھے ان کو بھی عمران خان نے برباد کردیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان آج اکیلا اور تنہا کھڑا ہے، دوست ممالک بھی منہ لگانےکو تیار نہیں، عمران خان ان سب کا ذمہ دار ہے ، برائے مہربانی آپ بیرون ممالک کا دورہ نہ کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان بادشاہ نہیں ہیں ، لندن بھاگنے کی اجازت نہیں ملےگی، عمران خان کو ایک ایک پائی کا حساب دیناپڑےگا، آپ نے تین چار سال صرف انتقام پر توجہ مرکوز رکھی، عمران خان سے سوال دنیا اور آخرت میں بھی ہوگابھاگنے کی جگہ نہیں ملےگی، عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس کے کسی ایک کمرے میں بند کردیناچاہیے۔

اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک پر اتحادی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی جماعتوں ،ایم این ایز،ایم پی ایز تقریباً فارورڈ بلاک بناکر بیٹھے ہیں، اتحادیوں سے کہتی ہوں کہ عوام کی آواز پر لبیک کہیں، اتحادی جماعتیں ہوں یا کوئی اور سب کو عوام کی آوازپر لبیک کہناچاہیے، پاکستان مزید بربادی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر اظہر صدیق نے تیاری کیلئے 4 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

Comments

- Advertisement -