تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

‘سپریم کورٹ کو سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہوگا’

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو چوکنا رہنا ہوگا اور سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کا نام لیے بغیر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ خان کی آئیں بائیں شائیں سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں، 30 لاکھ کے دعوے کے برعکس 20 ہزار بھی جمع نہ کرسکے۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ انقلاب اپنا راستہ خود بناتا ہے پولیس کے روکنے سے نہیں رکتا، عوام نے اس کو پہچان کر مسترد کردیا ہے اور بیچارے کی ذہنی حالت قابل رحم ہوگئی ہے۔

لیگی رہنما نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ فتنہ خان سپریم کورٹ کو چند دن پہلے تک گالیاں دے رہا تھا آج اسی سپریم کورٹ کی آڑ لے کر انتشار کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے۔

مریم نواز نے ٹوئٹ کے اختتام میں عدالت عظمیٰ کو اپنے تئیں مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو چوکنا رہنا ہوگا اور سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہوگا، ورنہ جانبداری کا تاثر مضبوط ہوگا جو عدلیہ کیلئے بطور ادارہ نقصان دہ ہے۔

 

Comments