جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نااہل وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی پیشی یا شہزادی کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی آج بھی چمچماتی گاڑیوں اور سیکیورٹی گارڈز کے جھرمٹ میں شاہانہ انداز میں احتساب عدالت میں پیش ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے لئےخصوصی طیارہ سےاسلام آباد پہنچی تو اسلام آباد ائیرپورٹ پر کچھ دیر کے لئے عام آدمی کا داخلہ بند کردیا گیا۔

مریم نوازکا قافلہ بادشاہی شان  میں درجنوں گاڑیوں کے ساتھ ائیرپورٹ سے نکلا تو لیگی کارکنان نے مریم نواز کی گاڑی کا استقبال پھولوں کی پتیوں سے کیا۔

مریم نوازکے پہنچنے سے پہلے کیپٹن صفدر نے کی سواری گارڈز کے گھیرے میں احتساب عدالت پہنچی، صحافی نے کیپٹن صفدر سے سوال کیا کہ آپ اور مریم الگ الگ کیوں آتے ہیں تو انہوں سیکیورٹی پر بات ٹال دی۔

احتساب عدالت کےباہرسیکیورٹی کے سخت اقدامات کے گئے اس کےباوجود کچھ وکلاء اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ۔


مزید پڑھیں : لندن کی سڑکوں پر عام افراد کی طرح گھومنے والی مریم نواز کا پاکستان میں شہزادیوں سا انداز


مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیشی پر فاقی وزرا آج بھی نیب عدالت دوڑے چلے آئے ، جن میں طلال چوہدری ،دانیال عزیز ،طارق فضل چوہدری، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت طارق فاطمی اور پرویز رشید بھی شامل تھے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی پر مریم نواز کو کسی اعلیٰ ترین افسر کا پروٹوکول دیا گیا، آگے پیچھے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی تھی، چمچماتی گاڑیوں کیساتھ مریم نواز کے لیے سیکورٹی کے بھی کڑے انتظامات کئے گئے تھے۔

عدالت کی سیکیورٹی کے لئے چارسو اہلکارتعینات کئے گئے جبکہ خاردارتاریں بھی لگائی گئی تھیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں