لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سجاد علی کے گانے یاد تو آتی ہو گی ،دل دکھاتی ہو گی کی ویڈیوشیئر کردی ، ویڈیو میں نواز شریف کے دور میں ہونے والے کاموں کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں سجاد علی کا گانا چل رہا ہے۔
مریم نواز نے پیغام میں کہا یاد تو آتی ہو گی دل دکھاتی ہو گی، ابھی تو آئے گی یاد۔
یاد تو آتی ہو گی
دل دکھاتی ہو گی
ابھی تو آئے گی یاد ۔۔۔۔ pic.twitter.com/1qMXwl6Dnm— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 11, 2019
چند روز قبل مریم نواز نے نیب کے چھاپے کی مذمت کی اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا محاذپرناکامی وپسپائی کے بعد بھی حکومت ہتھکنڈوں سےبازنہ آئی، نااہل حکومت اپنی حرکتوں سے اپنی ناکامیاں نہیں چھپاسکتی۔