تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج گلے مل گئے، سینیٹ الیکشن میں دھاندلی ہوئی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی، کیسے کی گئی ہم یہ بھی جانتے ہیں، ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج گلے مل گئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری عناصر قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، بلوچستان میں لوگوں کو خریدا گیا، تمام مشکلات کے باوجود نواز شریف اصولوں پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اس موقع پر بھی اصولوں کی سیاست نہیں چھوڑی اور جیت ہمیشہ اصولوں پر چلنے والوں کی ہی ہوتی ہے، بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم کی گئی اور آج چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہمارے خلاف سازشوں کا تسلسل تھا۔

سینیٹ الیکشن: اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی چیئرمین منتخب، حلف اٹھا لیا

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لوگ کہتے تھے بھٹو آج بھی زندہ ہے، لیکن آج بھٹو شہید ہو گئے، جو بھرم قائم تھا وہ بھی ٹوٹ گیا، بی بی کا نعرہ لگانے والے کرپشن کے رنگ میں مل چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اصل مرحلہ 2018 کا الیکشن ہوگا، عوام عام انتخابات میں انہیں رد کر دیں گے، پیچھے سے وار کرنے والے عوام کے سامنے آچکے ہیں۔

میرصادق سنجرانی : شکایات سیل کے سربراہ سے چیئرمین سینیٹ تک

علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی تبدلی کی سیاست آج عوام کے سامنے آگئی، صادق سنجرانی کا انتخاب نہیں بلکہ بھرتی ہوئی ہے، آصف زرداری نے اب جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجانا شروع کردی ہے۔

ان کا مزیدا کہنا تھا کہ آصف زرداری وہ بیماری ہے جو آج بنی گالہ تک پہنچ چکی ہے، سازشوں کے باوجود نواز شریف اپنے اصولوں پر کھڑے ہیں۔

واضح رہے سینیٹ کے چیئرمین کے لیے حکمراں جماعت ن لیگ کے راجہ ظفر الحق اور اپوزیشن کے صادق سنجرانی کے درمیان مقابلہ تھا۔

صادق سنجرانی 57 ووٹ لے کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے جبکہ ان کے حریف راجہ ظفر الحق 46 ووٹ لے سکے جبکہ نو منتخب چیئرمین صادق سنجرانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -