اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کو خاص سہولت دیدی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی سعودی پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اعلان سامنے آ یا ہے کہ اتوار 30 جون سے مسجد الحرام کا مطاف اور گراونڈ فلور عمرہ زائرین کے لیے مختص کردیا گیا۔

سعودی خبر رساں ادارے اخبار 24 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ عمرہ سیزن کے آغاز اورزائرین کو مناسک کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے اقدام کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ حج سیزن 2024 کے اختتام کے بعد سعودی وزارت حج نے عمرہ ویزے کا اجرا شروع کردیا ہے۔

- Advertisement -

سعودی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وزارت حج و عمرہ زائرین کی آمد کو آسان بنانے اور ان کی خدمات کے حوالے سے کام رہی ہے۔ عمرہ زائرین کے خیرمقدم کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عمرے پر جانے والے زائرین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے عمرہ پر جانے والے زائرین کے لیے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے بیان کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے، کراچی سے مدینہ عمرہ کا دوطرفہ کرایہ 76 ہزار علاوہ ٹیکس ہوگا۔

اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 86 ہزار علاوہ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

مسجد نبویؐ میں آنے والے معمر اور معذور افراد کیلیے بڑی خوشخبری

ترجمان کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رعائتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک موثر رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں