بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

مسجد نبویؐ: ریاض الجنہ میں عبادت کا دورانیہ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

ادارہ حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روضہ شریفہ میں زائرین کیلیے مقررہ وقت دس منٹ ہے جبکہ پرمٹ سال میں صرف ایک مرتبہ جاری کیا جائے گا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ اگرگوئی پرمٹ ہولڈر مقررہ وقت پر روضہ شریفہ کے لیے جاری پرمٹ سے فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں تو اسے چاہئے کہ اپنا پرمٹ منسوخ کرادے، تاکہ دوسرے افراد استفادہ حاصل کرسکیں۔

’اجازت نامہ منسوخ نہ کیے جانے کی صورت میں وہ ایک سال بعد ہی دوبارہ پرمٹ جاری کراسکیں گے‘۔

- Advertisement -

جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ روضہ شریفہ کے اندر نماز کا وقت صرف دس منٹ مقرر ہے تاکہ دوسروں کو موقع مل سکے۔ پرمٹ کے اجرا پر وقت کی تصدیق کرنا اور مقررہ وقت سے پندرہ منٹ پہلے پہنچنا ضروری ہے۔

اتھارٹی کے مطابق زائرین کے لیے ضروری ہے کہ وہ نسک ایپلی کیشن کے ذریعے پرمٹ کے اجرا سے پہلے روضہ شریفہ میں داخلے کی ہدایات پر اتفاق کرے۔

ہدایات کے مطابق بارکوڈ صرف ایک مرتبہ اپائنمٹٹ کیلیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور مقررہ وقت پر گیٹ میں داخلے پر بار کوڈ دکھانا ہوگا کیونکہ اسے دکھائے بغیر داخلہ ممکن نہیں۔

سورج کب خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا؟

اس کے علاوہ پرمٹ ہولڈر کو مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ قبل مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احاطے میں پہنچنا بھی ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں