تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

انتہا پسند ہندوؤں کا جواہر لعل نہرو یونیورسٹی پر حملہ، بدترین تشدد سے درجنوں طلبہ لہو لوہان

نئی دہلی: سخت گیر ہندو نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی نے جواہرلعل نہرو یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ یونین کی قیادت اور دیگر طلبہ پر حملہ کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نقاب پوش غنڈوں نے کیمپس میں زبردستی گھس کر طلبہ یونین کے جنرل سیکرٹری اور نائب صدر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ وہاں موجود دیگر طلبہ پر لاٹھیاں اور آہنی راڈیں برسادیں جس سے طالبات سمیت درجنوں طلبہ زخمی ہوگئے۔

معلوم ہوا ہے کہ حملہ آوروں میں خواتین بھی شامل تھیں جو ڈنڈو، سریوں اور پتھروں سے لیس تھیں، حملہ آور کیمپس کے اندر داخل ہوتے ہی طلبہ و طالبات، اساتذہ اور عملے پر ٹوٹ پڑے، انہوں نے ڈنڈوں اور آہنی سریوں کا بے دریغ استعمال کیا اور کھلے عام چن چن کر طلبہ کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں متاثرہ طلبہ و طالبات نے بتایا کہ آر ایس ایس کی طلبہ تنظیم کے غنڈوں نے منظم منصوبہ بندی کے تحت نہتے طلبہ پر دھاوا بول دیا۔

دوسری جانب دہلی پولیس نے حملے میں زخمی ہونے والے طلبہ و طالبات اور لہو لوہان ہونے والے اساتذہ کے بیانات کے برعکس واقعے کو دو طلبہ تنظیموں میں تصادم قرار دیا ہے ۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مشتعل ہجوم باہر سے یونیورسٹی میں داخل نہیں ہوا بلکہ ڈنڈہ بردار طلبہ اندر کیمپس میں ہی موجود تھے۔

Comments

- Advertisement -