اشتہار

322 مسافروں کو اسلام آباد پہنچانے کے لیے پی آئی اے کا طیارہ مسقط پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط : عمان کے دارالحکومت مسقط میں پی آئی اے کے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کیے کئی گھنٹے گزر گئے ہیں لیکن طیارے کی فنی خرابی دور نہیں کی جا سکی۔

تفصیلات کے مطابق عمان میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد بوئنگ 777 کی فنی خرابی دور نہیں کی جا سکی، مدینہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 714 نے فنی خرابی پر کل مسقط ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کو بحال کرنے کے لیے انجنیئرز مصروف ہیں، پی آئی اے کے انجنیئرز خصوصی پرواز میں گزشتہ رات کراچی سے مسقط پہنچے تھے، جب کہ مسافروں کو اسلام آباد لانے کے لیے بھی متبادل طیارہ کراچی سے مسقط پہنچ گیا ہے۔

- Advertisement -

مسقط میں تیکنیکی خرابی کی وجہ سے پھنس جانے والے ہوائی جہاز پر 392 مسافر آن بورڈ ہیں، پرواز کے مسافروں کو مرحلہ وار پاکستان واپس لایا جائے گا، 323 خواتین، بچوں اور بزرگ مسافروں کو پہلے مرحلے میں ملک روانہ کیا جائے گا، جب کہ 40 مسافر کراچی سے انجنیئرز کو لے جانے والے اے ٹی آر میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔

باقی رہ جانے والے 29 مسافروں کو تیسری کسی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اب تک کی معلومات کے مطابق جہاز کے انجن میں کچھ جانے کی وجہ سے خرابی پیدا ہوئی ہے، جہاز کے فوری طور مرمت کے امکانات نہیں ہیں اور مرمت میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں