ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کوہاٹ ‌: اجتماعی قبر سے 16 اغواشدہ کان کنوں کی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کوہاٹ : درہ آدم خیل سے اغواء شدہ 16 کان کنوں کی لاشیں ایک اجتماعی قبر سے دریافت ہوئی ہیں، بد قسمت مزدوروں کو سال 2011 میں اغواء کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہاٹ کے علاقے سے سال 2011میں لاپتہ16کان کنوں کی لاشیں مل گئی ہیں، جنہیں اغواء کے بعد بے دردی سے مار کر ایک اجتماعی قبر میں دفن کردیا گیا تھا۔

اغوا ہونے والے16مزدوروں کی لاشیں درہ آدم خیل کےعلاقے طور چپر جواکی سے ملیں، لاشوں کو مقامی لوگ اورریسکیو ٹیم کے ذریعے سڑک تک لایا جارہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان سولہ لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ایمبولینسوں کے ذریعے مذکورہ مقام سے شانگلہ منتقل کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں