جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

حب حادثے میں جاں بحق 17 زائرین کی تدفین کے لیے اجتماعی قبر تیار

اشتہار

حیرت انگیز

حب حادثے میں جاں بحق 17 زائرین کی تدفین کے لیے مکلی کے گاؤں میں اجتماعی قبر تیار کر لی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عید کے روز ٹھٹہ مکلی کے گاؤں سے درگاہ شاہ نورانی کی زیارت کے لیے جانے والا ٹرک ویراب ندی کے قریب کھائی میں گرا تھا جس میں 100 سے زائد زائرین سوار تھے جن میں سے 17 جاں بحق جب کہ 52 زخمی ہوئے تھے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

لاشوں کو شناخت  کے بعد مکلی کے گاؤں قاسم جوکھیو پہنچا دیا گیا تھا جہاں بعد نماز ظہر ان کی تدفین کی جائے گی۔

ٹھٹہ سے ہمارے نمائندے اعجاز ورایو کے مطابق جاں بحق زائرین کی تدفین کے لیے اجتماعی قبر تیار کر لی گئی ہے جب کہ علاقے کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔

 

قرب وجوار سے لوگوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شرکت اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار افسوس کے لیے پہنچ رہی ہے جب کہ پولیس اور انتظامیہ حکام بھی موجود ہیں جب کہ اہم شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔

بلوچستان حکومت حب حادثے کی تحقیقات ضرور کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ

حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سول اسپتال ٹراما سینٹر پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں