جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

اسرائیلی حملے کے بعد غزہ کے اسپتالوں سے اجتماعی قبریں دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی حملے اور کئی روز کے محاصرے کے بعد غزہ کے اسپتالوں سے اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت اور سول ڈیفنس فورسز نے غزہ کی پٹی کے شمال میں دو اجتماعی قبریں دریافت کی ہیں۔ پہلی اجتماعی قبر غزہ شہر کے الشفا ہسپتال میں دریافت ہوئی اور دوسری بیت لاہیا میں ملی۔

الجزیرہ کے مطابق صحت کے حکام کے کھدائی کے دوران انہیں 9 لاشیں ملی تھیں اور اس کے بعد کام بند کر دیا گیا کہ کہیں اسرائیل ڈرون سے انہیں دوبارہ نشانہ نا بنائے۔

لاشیں پوری طرح سے گلی ہوئی نہیں تھیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں حال ہی میں قتل کیا گیا تھا۔

جن لوگوں کو شہید اور دفن کیا گیا تھا ان میں سے کچھ اسپتال میں مریض تھے اور ان کے جسموں پر طبی پٹیاں اور کیتھیٹر لگے ہوئے تھے۔

اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے نے بتایا کہ اسپتال کے مین گیٹ (بلڈنگ نمبر 80) کے باہر کچھ لوگ مارے گئے اور عملے نے قتل اور تدفین کا مشاہدہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں