تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پراسرار واقعہ: زمین دیکھتے ہی دیکھتے پورا گھر نگل گئی (دل دہلا دینے والی ویڈیو)

میکسیکوسٹی: شمالی امریکی ملک میکسیکو میں زرعی زمین مکان کو ساتھ لیے پراسرار طور پر دھنس گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشت ناک واقعہ میکسیکو کے علاقے میریہ زیٹیکپی میں پیش آیا جہاں پراسرار طور پر زرعی زمین دھنس گئی جس کے ہمراہ ایک گھر بھی بیٹھ گیا، مکان میں موجود شہری اور دو پالتو کتوں کو بچالیا گیا، یہ شگاف وقت کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زمین کے بیٹھ جانے سے بظاہر ایک دائرہ بن چکا ہے جس کا حجم پہلے کم تھا جو بڑھ کر 124 میٹر ہوگیا ہے، ممکنہ طور پر یہ دائرہ مزید وسیع ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ زمین کے دھنسنے کی وجہ زیرزمین چھپا دریا ہوسکتی ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ زرعی زمین سے قوت سے زائد کام لینے سے بھی ایسے حادثات پیش آتے ہیں۔

جس شہری کا گھر زمین کے ساتھ دھنسا ہے انہیں حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔ مکان مالک کا کہنا ہے کہ ہم نے ابتدائی طور پر زمین پر کوئی حرکت محسوس کی، ایسا لگا زلزلہ آرہا ہے، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے گھر سے جیسے ہی باہر آئے زمین اچانک 45 میٹر دھنس گئی۔

انہوں نے بتایا کہ خوش قسمتی سے ہم اپنے جانوروں کے ہمراہ حادثے سے قبل ہی باہر آچکے تھے۔

Comments

- Advertisement -