ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

یوکرین کی تاریخی سرکاری عمارت پر میزائل لگنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو/کیف : یوکرینی شہر خارکیو کی تاریخی سرکاری عمارت پر روسی میزائل حملے کی ویڈیو نے دل دہلا دئیے۔

یوکرین پر روسی حملے کا آج پانچواں روز ہے، اس دوران سیکڑوں شہری اور فوجی میزائل حملوں اور گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوچکے ہیں۔

کیف، اڈیسہ اور خارکیو پر روسی افواج کی شیلنگ جاری ہے، جس کی ویڈیو مسلسل عالمی میڈیا کی دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں۔

یوکرین پر روسی حملے کی ایک اور ویڈیو منظر عام آئی ہے جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین شدید خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

ویڈیو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ کے صحافی کرسٹوفر ملر کی جانب سے پاکستانی وقت کے مطابق 11 بج کر 45 منٹ پر شیئر کی گئی تھی۔

یوکرین میں صحافتی ذمہ داریاں انجام دینے والی کرسٹوفر ملر نے متاثرہ عمارت کی نشاندہی ‘تاریخی سرکاری عمارت کے طور پر کی ہے، جو شہر کے دل فریڈم اسکوائر پر واقع تھی’۔ ایک اور ویڈیو میں میزائل دھماکے کے بعد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

27 کلومیٹر طویل روسی فوجی قافلے کی تصاویر نے عالمی برادری کو دنگ کردیا

برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ تاریخی سرکاری عمارت پر میزائل داغنے کا مقصد عمارت کو نقصان پہنچا نہیں بلکہ خارکیو کے گورنر اور ان کے ساتھیوں کو قتل کرنا تھا، جو خارکیو کے دفاع کی سربراہی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں