تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

27 کلومیٹر طویل روسی فوجی قافلے کی تصاویر نے عالمی برادری کو دنگ کردیا

کیف : یوکرینی دارالحکومت کی جانب پیش قدمی کرنے والے روسی فوجی کانوائے کی سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی تصویر وائرل ہوگئیں۔

یوکرین میں روسی فوجی آپرریشن پانچویں روز میں داخل ہوگیا، کیف کی طرف ایک بہت بڑے روسی فوجی قافلے کی پیش قدمی جاری ہے، قافلہ اتنا بڑا ہے جو سڑک پر 64 کلومیٹر تک پھیلا ہوا تھا۔

خبر ایجنسی کو حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق روسی فوجی کانوائے میں تینک اور دیگر جنگی گاڑیاں شامل ہیں، جنہیں سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی فوج کا 27 کلومیٹر طویل کانوائے یوکرینی دارالحکومت کیف کے شمال میں شہر سے صرف 17 میل دور موجود ہے۔

سیٹلائٹ تصاویر امریکی کمپنی نے حاصل کی، کانوائے میں شامل گاڑیاں اتنی زیادہ ہیں کہ ایک لائن میں تین تین گاڑیاں چل رہی ہیں۔

امریکی کمپنی میکسر کی تصاویر میں یوکرین کی سرحد سے 32 کلومیٹر قریب جنوبی بیلاروس میں ایک اور فوجی دستہ بھیجا گیا ہے جس میں حملہ آور ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔

سیٹلائٹ تصاویر میں آئیوانکیف کے شمال اور شمال مغرب میں عمارتوں اور گھروں کو جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

روس یوکرین کے 2 شہروں پر قابض، 36 ممالک کیلیے فضائی حدود بند

خیال رہے کہ روس نے یوکرین کے دو جنوب مشرقی شہروں اور ایک نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریبی علاقے پر قبضہ کرلیا ہے جب کہ یورپی ممالک سمیت 36 ممالک کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔

Comments

- Advertisement -