ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سمندری لہر گاڑیوں کو بہا لے گئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین میں سمندر کی لہروں نے سڑک پر رواں دواں گاڑیوں کو دھو ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ورائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندر کنارے واقع سڑک پر رواں دواں گاڑیوں شہری بے خطرے سے بے خوف و خطر سفر کررہے تھے لیکن وہ نہیں جانتے تھے خطرہ خوفناک سمندری لہر کی صورت میں انکا انتظار کررہا ہے۔

چین کے صوبے جیانگ کے شہر ہینگژو سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمندر کنارے بنی سڑک پر درجنوں گاڑیاں آرام سے محو سفر کے اچانک ایک بڑی لہر آتی ہے اور گاڑیوں کو بہا لے جاتی ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ پانی کا بہاو اس قدر تیز ہے کہ گاڑیاں آپس میں ٹکراتی ہوئے سڑک کے کنارے پر جالگیں، تاہم اس حادثے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں