مستونگ : بلوچستان کےشہر مستونگ میں کالعدم بی ایل ایف کے کمانڈر ڈاکٹرعبدالمنان سمیت نو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
یہ بات صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس میں بتائی، انہوں نے بتایا کہ فورسز نے گزشتہ رات مستونگ کے قریب سرچ آپریشن کیا ۔
فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کا اہم کمانڈر ڈاکٹر عبدالمنان بلوچ چار ساتھیوں سمیت مارا گیاہے ،سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں لیکن عوام ان کے ارادوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور تمام ادارے بھی امن و امان کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث چار دہشت گرد بھی مستونگ میں ہی مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔