اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

امریکی جاسوس میتھیو کل صبح پاکستان چھوڑ جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:امریکی جاسوس میتھیو بیرٹ کو ایک بار پھر ملک بدر کرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، میتھیو کل صبح چھ بجے پاکستان چھوڑ کر لندن کے لیے روانہ ہوجائے گا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میتھیو کریگ بیرٹ کو لاہور پہنچادیا گیا ہے جہاں اسے ہفتے کی صبح چھ بجے لندن روانہ کردیا جائےگا جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی جاسوس کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 657 سے  لندن روانہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

چند روز قبل وزارت داخلہ نے امریکی شہری اور جاسوس میتھیو بیرٹ کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر پہلے ہی تنقید کی جارہی تھی کیوں کہ میتھییو کو سال 2011ء میں بھی جاسوسی کے الزام میں ملک بدر کردیا گیا تھا اور اب میتھیو دوسری بار بھی صاف بچ نکلا۔


حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے، امریکی جاسوس میتھیو کو ملک بدر کرنے کا حکم


وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق میتھیو کوناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کرنے کے لیے ایف آئی اے نے جمعرات کو راولپنڈی کے خصوصی جج سے اجازت حاصل کی۔  سماعت کے دوران ایف آئی اے نے ملزم کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کے  احکامات کی اصل دستاویز جج کو پیش کی اور امریکی شہری کو چھوڑنے کی استدعا کی تھی جسے جج نے منظور کرلیا تھا۔

 عدالت نے میتھیو کو جعلی سازی کے ذریعے پاکستان آنے میں سہولت دینے والے ایف آئی اے کے سب انسپکٹر راجہ آصف کی ایک لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت اور اہلکار احتشام کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت بھی منظور کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد سےامریکی شہری گرفتار

میتھیو بیرٹ کو پہلی بار پاکستان آمد کے بعد اسلام آباد میں حساس ادارے کی تنصیبات میں گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرکے ملکد بدر کردیا گیا تھا تاہم وہ جعلی پاسپورٹ اور ویزا کے ذریعے دوبارہ پاکستان آگیا جسے اگست کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے حراست میں لیا گیا تھا۔

اسلام آباد سے گرفتارامریکی شہری سے متعلق اہم انکشافات

میتھیو سے دوران تفتیش معلوم ہوا کہ وہ اس سے پہلے بھی دو بار پاکستان آیا اور پاکستانی حکام سے شہریت کے لیے رجوع کیا، شہریت نہ ملنے پر وہ بھیس بدل کر پاکستان پہنچ گیا اور پکڑا گیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ میتھیو نے ایک پاکستانی خاتون سے شادی بھی کی ہوئی ہے، اس کے بچے بھی ہیں جس کی بنیاد پر میتھیوپاکستانی شہریت لینا چاہتا تھا  تاہم اس دوران وہ ایک خفیہ جاسوسی مشن پرغیر قانونی طور پر گولڑہ شریف کے علاقہ میں ایک حساس مقام پر گیا، جس پر حساس اداروں کی رپورٹ پر اس کے خلاف ایک مقدمہ گولڑہ شریف میں بھی درج ہوا۔

وزیر داخلہ کا امریکی جاسوس کو دوبارہ ویزا ملنے کی تحقیقات کا حکم

میتھیو کو دوبارہ ویزا ملنے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے تحقیقات کا حکم دیا۔ ایک اہم اجلاس میں اس واقعے کی ذمہ داری ہیوسٹن میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کی ویزا افسر اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کاﺅنٹر پر موجود ایف آئی اے کے اہلکار پر عائدکی گئی۔ اطلاعات کے مطابق بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو کو ویزا جاری کرنے والی خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔خاتون افسر کے خلاف کارروائی کے لیے وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا تھا۔خاتون سے تحریری وضاحت بھی طلب کرلی گئی تھی ۔

 ریمنڈ ڈیوس کی طرح: امریکی شہری میتھیو کوچھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد:جاسوسی کے الزام اور دھوکا دہی سے ویزا حاصل کرنے والے بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرک کوچھوڑنے کا فیصلہ کافی پہلے ہوگیا تھا تاہم اس پر عمل درآمد اب قانونی رکاوٹیں  دور کرنے کے بعد ہورہا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنی ایک طویل پریس کانفرنس میں پہلے ہی میتھیو کو چھوڑنے کا عندیہ دے دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں