The news is by your side.

Advertisement

میتھیو ہیڈن آسٹریلوی بورڈ پر برس پڑے

سڈنی: دورہ پاکستان میں وائٹ بال سیریز میں آرام کا فیصلہ کرنے پر میتھیو ہیڈن کرکٹ آسٹریلیا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑی اپنے ملک کے لیے کھیلنے کو ترجیح نہیں دیں گے تو اس سے ٹیم کا کلچر خراب ہوگا، کسی بھی کھلاڑی کے لیے سب سے بڑی بات ملک کی نمائندگی کرنا ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ دورہ پاکستان کے لیے وائٹ بال سیریز میں منتخب نہیں ہوئے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے نمائندگی کرنے کو ترجیح نہ رکھنا غلط کلچر ہے، اپنے ملک کو ترجیح نہ دینے کا مطلب ہے کہ کھلاڑی کو اپنے ملک اور ساتھی کھلاڑیوں کی کوئی پرواہ نہیں۔

مزید پڑھیں: دورہ پاکستان: آسٹریلوی کپتان کے بیان نے دل جیت لیے

میتھیو ہیڈن نے یہ بھی کہا کہ ملک کے لیے کھیلنے کو ترجیح نہ دینے پرکھلاڑیوں کی تنخواہ میں کٹوتی ہونی چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں انڈین پریمیئر لیگ کا معلوم ہے لیکن کوئی کھلاڑی اپنے حساب سے نہیں چل سکتا، کھلاڑی اگر آسٹریلیا کے لیے میسر نہ ہو اس سے سوال ہونا چاہیے۔

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کھلاڑی نے مزید کہا کہ کھلاڑی کو اس کام کی تنخواہ نہیں ملنی چاہیے جو اس نے کیا ہی نہ ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال آئی پی ایل کی وجہ سے 7 آسٹریلوی کھلاڑیوں نے دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں