جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

تیز رفتار ٹرالر نے ماتمی جلوس میں‌ شامل 5 افراد کو کچل ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: سندھ کے ضلع مٹیاری میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے راہگیر ماتمی جلوس کے 5 افراد کو کچل ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر راہگیر ماتمی جلوس کے افراد پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں دو خواتین اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے نتیجے میں 5 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں ایک شخص کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

حادثے میں جاں بحق افراد میں دو خواتین مسمات زیبو، مسمات خطو، 12 سالہ شاکر اور علیزہ اور ایک نامعلوم بچہ شامل ہیں جبکہ زخمی افراد کی شناخت خدا بخش، ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے ذمہ دار ٹرالر ڈرائیور کو فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کرکے ٹرالر تحویل میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد چہلم امام حسینؓ کے سلسلے میں مٹیاری سے حیدرآباد مجلس میں شرکت کے لیے قافلہ کی صورت میں جارہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں