پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

میٹرک امتحانات میں نقل مافیا سرگرم : آج کلاس نہم کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر لیک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میٹرک امتحانات میں آج کلاس نہم حیاتیات کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا، گزشتہ روزبھی کمپیوٹر کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات کاآج تیسراروز ہے لیکن تاہم میٹرک انتظامیہ نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام ہے۔

آج پہلی شفٹ میں نہم جماعت سائنس گروپ کاحیاتیات کا پرچہ لیا جارہا ہے جبکہ دوسری شفٹ میں دہم جماعت جنرل گروپ میں انگریزی لازمی پرچہ دوم لیا جائے گا۔

- Advertisement -

آج بھی حیاتیات کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے آدھاگھنٹہ قبل سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا، گزشتہ روزبھی کمپیوٹر کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہوا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل پیپر کو آؤٹ ہونا قرار نہیں دیا جاسکتا ، بورڈ آفس سےسیل پرچے فراہم کیے جاتے ہیں۔

میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 3لاکھ 65ہزار102امیدوارشرکت کررہے ہیں، امتحانی مراکزکےاطراف دفعہ 144نافذ ہے اور کمرہ امتحان میں موبائل فون کےاستعمال پرپابندی ہے۔

شہر میں 504 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ، جن میں لڑکوں کیلئے265جبکہ لڑکیوں کیلئے 239 مراکز ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں