جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخ تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی۔

خیبرپختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پرپشاور بورڈ نے میٹرک امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پشاور بورڈ کے زیراہتمام امتحانات 8 اپریل کو عید کے بعد شروع ہوں گے۔ میٹرک کےامتحانات پہلے 15 مارچ سےشروع ہونے تھے۔

اعلامیہ کے مطابق ماہِ رمضان کے پیش نظر میٹرک امتحانات شیڈول میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں