تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

متحدہ عرب امارات: جاسوسی کے الزام میں گرفتار برطانوی محقق ضمانت پر رہا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں جاسوسی کے الزام میں 6 ماہ سے قید برطانوی محقق کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی محقق میتھیو ہیجز کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے، 31 سالہ میتھیو ہیجز درہم یونیورسٹی میں 2011 میں آنے والے عرب بہار انقلابی تحریکیں ختم ہونے کے بعد امارات کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں کا مطالعہ کررہے تھے۔

برطانوی محقق میتھیو ہیجز نے برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام کو مسترد کردیا تھا۔

میتھیو ہیجز کو 5 مئی کو دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا اور ان پر معلومات جمع کرکے اسے برطانوی حکومت کے ساتھ شیئر کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ابوظہبی : عدالت نے برطانوی اسکالر جاسوسی کے الزام میں ٹرائل پر بھیج دیا

میتھیو ہیجز کی اہلیہ ڈینیل ٹیجاڈا کا کہنا تھا کہ میں اس اطلاع پر خوش نہیں ہوں کیونکہ میتھیو ہیجز ابھی مکمل طور پر آزاد نہیں ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔

قبل ازیں برطانوی سیکریٹری خارجہ جیرمی ہنٹ نے اکتوبر کے آغاز میں کہا تھا کہ انہیں میتھیو ہیجز کی قسمت کے بارے میں شدید تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امارتی وزیر خارجہ سے اس مسئلے پر دو مرتبہ بات کی اور وہ ہمارے تحفظات سے متعلق آگاہ ہیں۔

اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ میتھیو کی اہلیہ نے لندن حکومت سے گذارش کی ہے متحدہ عرب امارات کو میتھیو ہیجز کے بے گناہ  ہونے کی وضاحت پیش کرے۔

Comments

- Advertisement -