کراچی : علماء کمیٹی نے مولانا عادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر جمعے کوملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔
علماء کمیٹی کی جانب سے ہڑتال کا اعلان ڈاکٹر مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری سے متعلق کی گئی پریس کانفرنس میں کیا گیا۔
علماء کمیٹی کی جانب سے کی جاری اعلامیے میں کہا گی اہے کہ جمعے کو ملک بھر میں پر امن ہڑتال کی جائے گی، اس حوالے سے تاجر برادری نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
علماء کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہم محب وطن شہری ہیں اسی لیے صبر کا دمن ہاتھ نہیں جانے دیا لیکن پوچھنا چاہتے ہیں کہ 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود تھی قاتلوں کا سراغ کیوں نہیں ملا۔
علماء ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ قاتلوں کی گرفتاری کےلیے کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے، مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کےلیے کارروائی میں تیزی لائی جائے۔
خیال رہے کہ مولانا عادل خان کے اہلخانہ کی جانب سے قتل کا مقدمہ درج کرانے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مولانا عادل خان کے اہلخانہ کا قتل کا مقدمہ درج کرانے سے انکار
واضح رہے کہ 10 اکتوبر بروز ہفتہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں واقع شمع شاپنگ سینٹر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان اور ڈرائیور مقصود احمدجاں بحق ہوگئے تھے۔