اشتہار

مولانا فضل الرحمان کا عمران خان کیساتھ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس کا احوال سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات پر تحفظات کا اظہار کیا اور عمران خان کے ساتھ فوری مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا عندیہ دے دیا۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں، ملک میں موجود سیاسی اور معاشی بحرانوں کا واحد حل مذاکرات ہی ہیں، پیپلز پارٹی نے 3 رکنی کمیٹی تمام اتحادی جماعتوں کے پاس بھیجی، تمام اتحادی جماعتوں نے مذاکرات کو ہی مسائل کا واحد حل قرار دیا۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں نے مذاکرات کے لیے مثبت جواب دیا ہے، چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کا ایک ہی مشترکہ موقف ہو۔

اس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان قابل اعتماد آدمی نہیں ہیں، یہ دیکھنا چاہیے کہ جن سے مذاکرات ہوں وہ خود کتنے سنجیدہ ہیں، پی ٹی آئی سے ماضی میں سیاسی جماعتیں متعدد بار مذاکرات کی کوشش کر چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلا ہے؟ ہم عمران خان کو پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری عنصر سمجھتے ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ نے بلاول بھٹو کے اصرار پر پارٹی سے مشاورت کا وقت مانگ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں