ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ اور احتجاجی جلسوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ اوراحتجاجی جلسوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی ف فضل الرحمان نے اپنے ویڈیو بیان میں احتجاجی جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ووٹ کے حق کیلئے متحد کرنا ہوگا، پشین میں 25اپریل کو جلسہ کیا جائے گا جبکہ کراچی میں 2 مئی اور پشاور میں 9 مئی کوجلسہ ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ پشاور جلسے کے بعد لاہور کے لئے تاریخ کا تعین کریں گے، اس سلسلے میں دیگرسیاسی جماعتوں سےبھی رابطہ کررہے ہیں۔

- Advertisement -

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے حوالے سے سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ہائیکورٹ ججزکہہ رہےہیں کہ ہمارے معاملات میں مداخلت ہورہی ہے اور خواجہ آصف نے ماضی کے دریچوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کا کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا، الیکشن کمیشن بےبس ہے، ان کو نتیجہ مرتب کرنےکی اجازت نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں