تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سود کے خاتمے کا فیصلہ، اپیلیں واپس لینے پر مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

وفاقی شرعی عدالت کے سود کےخاتمے کے فیصلے کیخلاف دائر اپیلیں واپس لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک نے اپیلیں واپس لینےکیلئےسپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی جانب سے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کواقدام پرخراج تحسین پیش کرتےہیں شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے اقدام حکومت کا اچھا فیصلہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 30نومبر کو کراچی میں علما، ماہرین معیشت کامشترکہ سیمینار منعقد ہو گا پرائیویٹ سیکٹر کی بھی سودی خاتمےکی کوششوں کیلئے تجاویز پر غور ہو گا۔

’سود کیخلاف فیصلے پر اپیل کرنے والے بینکوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے‘

گزشتہ روز جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبرچترالی نے کہا تھا کہ سودی نظام کے فیصلے کے خلاف حکومت تو اپیل واپس لے رہی ہے مگر 26 بینک تو اپیلیں دائر کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سود سے متعلق فیصلےکےخلاف اپیلیں واپس لینےکا کہا تھا لیکن اب تمام بینک انفرادی طور پر اپیلیں دائر کر رہے ہیں۔

مولاناعبدالاکبرچترالی نے کہا کہ وزیرخزانہ سے سوال ہےکہ بینکوں کو روکنےکے لیے کیا کر رہے ہیں؟ سودی نظام کے فیصلے کے خلاف حکومت تو اپیل واپس لے رہی ہے مگر 26 بینک تو اپیلیں دائر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان بینکس کو تحریری طور پر لکھے اور اپیلیں دائر کرنے سے روکے، اپیل دائر کرنے والے بینکوں کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -