تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مولانا فضل الرحمٰن کی جماعت نے بھی شہباز شریف کو آنکھیں دکھا دیں

جے یو آئی (ف) نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں ہونیوالی مبینہ دھاندلی پر وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ہی اتحاد سے نکلنے کی دھمکی بھی دیدی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پہلے مرحلے میں سندھ کے 14 اضلاع میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر جے یو آئی کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور اس نے 2 ووٹوں کی بیساکھی پر کھڑی شہباز شریف حکومت کو اتحاد سے نکلنے کی دھمکی دے دی ہے۔

پیر کے روز جے یو آئی سندھ کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک جانب ان نتائج کے خلاف کل سندھ کے 14 اضلاع میں پی پی کی صوبائی حکومت اور پولیس کے خلاف دھرنوں کا اعلان کیا ساتھ ہی شہباز حکومت کو متنبہ کردیا۔

مولانا راشد سومورو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پی پی کی من مانیوں، دھاندلیوں اور اپنے اتحادیوں سے روا رکھے جانے والے سلوک کا نوٹس لیں۔

انہوں نے ساتھ ہی وزیراعظم کو واضح طور پر متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے اس دھاندلی کا نوٹس نہ لیا تو ہمیں اتحاد کی بیساکھی واپس لینا پڑے گی۔

راشد سومرو نے اس موقع پر اپنے سربراہ سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد فضل الرحمان سے درخواست کرتے ہیں کہ حکومتی اتحاد سےعلیحدگی کے اقدام کریں، پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا، جس میں سندھ حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک اور لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی اور اتحادی رہنما ایک دوسرے سے الجھ پڑے

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں بھی حکومتی اور اتحادی رہنما آپس میں الجھ پڑے اور پی ٹی آئی حکومت کو موجودہ حکومت سے بہتر قرار دے دیا۔

Comments

- Advertisement -