بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

مولانا طارق جمیل کی صحت سے متعلق حوصلہ افزا خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ٹورنٹو: معروف عالمی دین مولانا طارق جمیل کی صحت سے متعلق حوصلہ افزا خبر سامنے آئی ہے۔

مولانا طارق جمیل کے بھائی ڈاکٹر طاہر کمال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بھائی کی کامیاب انجیو پلاسٹی ہوگئی ہے، میری ان سے بات ہوئی ہے ان کی طبیعت سنبھل گئی ہے۔

ڈاکٹر طاہر کمال نے بتایا کہ میری ڈاکٹرز اور عملے سے بھی بات ہوئی انہوں نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل ٹھیک ٹھاک ہیں، ایک دو روز میں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

- Advertisement -

میڈیا سے گفتگو میں مولانا طارق جمیل کے بھائی نے عوام الناس سے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

واضح رہے کہ گذشتہ روز مالانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کینیڈا میں ہیں جہاں ان کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق مولانا طارق جمیل کے دل کی شریانیں بند تھیں، جس کے باعث ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی۔

طارق جمیل اپنے اندازِ بیان کے باعث مشہور ہیں، انہوں نے تبلیغی جماعت کے ساتھ 6 براعظموں کا سفر کیا۔ انٹرنیٹ کے اس دور میں آن لائن ان کے بیانات سننے والوں اور ان سے عقیدت رکھنے والے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں