تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نوازا گیا

ایوان صدر میں یوم پاکستان پر تقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی ہے جس میں صدرمملکت عارف ‏علوی نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر شخصیات کو اعزازات سےنوازا۔

وطن کی خاطرجان نچھاور کرنےوالےشہدا کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا جب کہ معروف مبلغ دین مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
۔

فنون لطیفہ میں ‏شاندار خدمات کے اعتراف میں شوبز اسٹارز کو اعزازات دیے گئے، لوک گلوکارہ عابدہ پروین کےلیے نشان امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔ اداکار ہمایوں سعید کو بھی صدارتی ‏اعزاز برائے حسن کارکردگی سےنوازا گیا، ہمایوں سعید نےدوہزار دس میں سکس سگماکےنام سے ‏پروڈکشن کا آغاز کیا۔

ہمایوں سعیداب تک 50سے زائدڈرامے اور 5فلمیں بناچکےہیں وہ پاکستان کی انڈسٹری کوکئی ‏معیاری ڈرامے پیش کر چکےہیں۔

ہمایوں سعیدکئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کےجوہر دکھائے انہوں نے پاکستان کےبلند ریٹڈ ‏ڈرامہ میرےپاس تم ہو میں مثالی کردار اداکیا۔

Image

نامور گلوکار علی ظفر کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

Comments

- Advertisement -