منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت خود کشی یا قتل ؟ بڑے بھائی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

تلمبہ : معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بڑے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل نے اپنے بھائی کے قتل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عاصم نے گارڈ سے گن چھین کر خود کو شوٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے مولانا یوسف جمیل نے سماجی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں چھوٹے بھائی عاصم جمیل کے قتل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

مولانا یوسف جمیل کا کہنا تھا کہ انکے خاندان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے ، میرابھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا، عاصم جمیل کوعلاج کی غرض سے پچھلے چھ ماہ سے بجلی کے جھٹکے لگائے جا رہے تھے۔

- Advertisement -

مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے نے مزید بتایا کہ اتوار کی شام عاصم نے گارڈ سے گن چھین کر خود کو شوٹ کرلیا، ہمارےلئےبہت بڑاسانحہ ہے ہم اللہ کے فیصلے پر راضی ہیں۔

گذشتہ خانیوال کی تحصیل تلمبہ میں مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل گولی لگنے سے جان سے گئے، عاصم جمیل کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے سات بجے آبائی گاؤں رئیس آباد میں ادا کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں