ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ماورا حسین نے سلمان اور رنبیر کیساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ ماروا حسین نے اپنی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز پر کامیابی کے بعد بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ انسٹینٹ‘ کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دیے۔

پاکستانی اداکارہ نے ماورا حسین نے سلمان خان عرف سلو بھائی کی کھل کر تعریف کی، انہوں نے کہا کہ میں نے سلمان خان کی متعدد فلمیں دیکھ رکھی ہیں، سلمان خان کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں کئی بار دیکھ چکی ہوں، میری خواہش ہے کہ سلمان خان کبھی ریٹائر نہ ہوں۔

ماورا حسین نے بالی ووڈ کے 2 معروف اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ میں سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین حال ہی میں اداکار امیر گیلانی سے شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔

یاد رہے کہ رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ میں ماورا اور ہرشن وردھن رانے نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا، اگرچہ یہ فلم 2016 میں ریلیز ہونے پر ناظرین کو متاثر نہیں کرسکی لیکن اس ماہ کے شروع میں ماورا کی شادی کے موقع پر اسے دوبارہ ریلیز کیا گیا اور فلم نے غیر معمولی پذیرائی حاصل کی۔

فلم نے دوبارہ ریلیز پر دو دن کے اندر ہی اپنی کمائی کے ریکارڈ توڑ دیے جس کے بعد فلم ساز جوڑی نے اس کے سیکوئل کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں