جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

ماورا نے اپنی فلم کی کامیابی کا کریڈٹ امیر گیلانی کو دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی شادی سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اداکارہ کی شادی کے بعد 7 فروری 2025 کو ان کی 2016 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ دوبارہ سے بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی جس نے ریکارڈ بزنس کیا۔

اداکارہ ماورا حسین نے اپنی فلم کی دوبارہ ریلیز سے دو دن قبل ہی 5 فروری کو امیر گیلانی سے نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اس فلم کی کامیابی کا کریڈٹ بھی اپنے شوہر کو دیدیا۔

شادی اور فلم کی کامیابی کے بعد حال ہی میں اداکارہ ماورا حسین نے بھارتی صحافی کو یوٹیوب پر انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی فلم کی کامیابی کا سہرا شوہر کو دیا۔

ماورا حسین نے ’صنم تیری قسم 2‘ میں واپسی پر خاموشی توڑ دی

فلم کی حالیہ کامیابی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مارورا نے کہا کہ اگر فلم 9 برس بعد اب کامیابی ہو رہی ہے تو یہ یقیناً میرے شوہر کی قسمت سے ہے۔

اداکارہ نے شوہر کو اپنے لیے خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یقینا ان کی فلم کی کامیابی میں ان کے شوہر کا ان کی زندگی میں آنا بھی ایک سبب ہے۔

فلم کے سیکوئل کے حوالے ماورا حسین نے کہا کہ مجھے فلم کے سیکوئل کا حصہ بن کر خوشی ہو گی، فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی میں نے جب بھارت میں کام کیا تب مجھے وہاں بہت پیار و محبت ملی، اگر فلم کے سیکوئل کا حصہ بننا میری قسمت میں ہوا تو میں ضرور بنوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں