بالی ووڈ کے اداکار ہرش وردھن اور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ نے ہمیش ریشمیا کی فلم ’بی آر‘ اور ’لویاپا‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ہرش وردھن رانے اور اداکارہ ماورا حسین کی رومانوی فلم صنم تیری کسم نے دوبارہ ریلیز کے ساتھ سنیما گھروں میں حیران کن واپسی کی ہے۔
بھارت باکس آفس مین اس فلم نے ری ریلیز کے بعد سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی ہندی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، اصل میں یہ فلم 2016 میں ریلیز کی گئی تھی تاہم یہ فلم اس دوران باکس آفس پر بزنس کرنے میں ناکام رہی تھی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کی دوبارہ ریلیز نے غیر معمولی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، فلم نے صرف بھارت میں پانچ دنوں میں 25.16 کروڑ روپے کو کما کر ہمیش ریشمیا کی فلم ’بی آر‘ اور ’لویاپا‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ماورا حسین نے امیر گیلانی سے شادی کر لی، تصاویر وائرل
صنم تیری قسم سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈ کر رہی ہے اور اس کی وجہ صرف اس کا دوبارہ ریلیز ہونا اور اچھا بزنس کرنا نہیں ہے بلکہ یہ سب ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ماورا حسین بھی پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں اور اس کی وجہ ان کی شادی بھی ہے۔
یہ فلم 2016 میں 5 فروری کو ریلیز ہوئی تھی اور اس بار 2025 میں یہ فلم سات فروری کو عین ماورا حسین کی شادی کے دن ریلیز کی گئی ہے، اور یہ دن فلم اور خود ماورا کے لیے بڑا دن بن گیا ہے۔
View this post on Instagram
چونکہ یہ ایک لو سٹوری ہے تو فلم کے ہیرو ہرش وردھن نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ یہ فلم ویلنٹائن ویک میں ہی ریلیز ہو۔