کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کے تعاون سے پانچویں حب جیپ ریلی کل میکس ڈرٹ ایرینا میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان کے بہترین ڈرائیورز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر حب میں اے آر وائی نیٹ ورک کے تعاون سے میکس ڈرٹ ایرینا میں پانچویں حب جیپ ریلی کا انعقاد کل سے کیا جارہا ہے۔
اس22کلومیٹر کی رفتار کی جنگ میں پاکستان کے پچاس بہترین ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں، اس ریس میں خواتین ڈرائیورز بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گی۔
- Advertisement -
بائیس کلو میٹر کے ٹریک پر ٹائٹل کیلئے جنگ ہوگی، واضح رہے کہ اے آر وائی نیٹ ورک ایونٹ کا میڈیا پارٹنر ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔