9 مئی کے تین مقدمات میں لاہور پولیس کو بانی پاکستان تحریک انصاف سے تفتیش کی اجازت مل گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور پولیس کو 9 مئی کے تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی اجازت مل گئی ہے جس کے بعد وہ پہلی بار بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرے گی اور اے ٹی سی لاہور سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
اس حوالے سے جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتیں خارج ہونے کے بعد لاہور پولیس تین مقدمات سے متعلق ان سے تفتیش کرے گی۔
دوسری جانب لاہور پولیس کے 11 افسران پر مشتمل ٹیم سانحہ 9 مئی کے تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ چکی ہے۔
واضح رہے کہ آج احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی بھی منظوری دی ہے۔
توشہ خانہ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور