اشتہار

نومئی واقعات: پی ٹی آئی نے آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے نو مئی کے واقعات پر اعلیٰ سطح کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان کی زیر صدارت ملک بھرکے تنظیمی ذمہ داران کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھرسےتنظیمی عہدیداروں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

فرخ حبیب نے اجلاس کا اعلامیہ میڈیا کو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں انتخابی میدان میں دیوار سےلگانے کی حکومت کی بھیانک سازش کی مذمت کی گئی جبکہ عمران خان کےغیرقانونی اغوا،ان پر150سےزائدجعلی مقدمات کی مذمت کی گئی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پارٹی سے علیحدگی؟ علی زیدی نے اہم بیان جاری کردیا

فرخ حبیب نے کہا کہ نو مئی کے بعد واقعات میں جلاؤ گھیراؤ،توڑپھوڑ،انتشاراورتشدد نظرآیا، شواہد سامنےآئےجن میں پرامن مظاہرین کے درمیان پُرتشدد افراد کوشامل کیاگیا،یہ لوگ سادہ کپڑوں میں ملبوس تھےاورشناخت نامعلوم ہے۔

پی ٹی ۤآئی رہنما نے کہا کہ حساس مقامات پر حملوں کے بعد خواتین اوربچوں کو گھروں سےاٹھا کرچاردیواری کاتقدس پامال کیاگیا، خواتین کومردوں کےتھانوں میں رکھاگیااورہراساں کیاگیا، ہم کسی کو اس ظلم،بربریت،ماورائےقانون ظلم کی اجازت نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سےانتہائی ضروری ہےکہ اعلیٰ سطح پرایک کمیشن بنایاجائے،کمیشن آزادانہ طورپرتمام پہلوؤں کی تحقیقات کرے اور ان تحقیقات کی بنیاد پرذمہ داران کو کیفرکردارتک پہنچایاجائے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس فائرنگ سے زخمی و شہید افراد کے مقدمات متعلقہ افسران کے کلاف درج کرائےجائیں گے ، انہوں نے بتایا کہ ملک بھرسے سات ہزارپی ٹی آئی کارکنان کو مختلف مقدمات میں گرفتار کیاگیا مگر زیرحراست اورگرفتارکارکنان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیاجارہا، ان کےقانونی حقوق کو پامال کیاجارہاہےجوایک سوچی سمجھی سازش کاحصہ ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ اجلاس میں پولیس گردی کا نشانہ بننےوالےکارکنان،شہدا کےاہلخانہ سےاظہاریکجہتی کیاگیا اور شہداکی فیملیزکی کفالت سےمتعلق خصوصی فنڈ قائم کرنےکافیصلہ کیاگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں