اشتہار

پی ٹی آئی کے 22 ممبران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 22 ممبران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اے آر وائی یوز کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے 22 ممبران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی تھی جسے انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور کرلیا ہے۔

اے ٹی سی کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنماؤں میں حماد اظہر، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، میاں اسلم اقبال، مراد سعید، حسان نیازی، فواد چوہدری، زبیر نیازی، فرخ حبیب، شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔

علی امین گنڈا پور، امتیاز شیخ، اعظم سواتی، عندلیب عباس، کرامت کھوکھر، غلام عباس، علی عباس، عظمیٰ بی بی اور حلیمہ بی بی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

پولیس نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ملزمان 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی تاہم وہ روپوش ہیں، عدالت ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کا مؤقف سننے کے بعد 22 پی ٹی آئی ممبران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں