ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ، عوام کیلئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ماہرمعاشیات خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرمعاشیات خرم شہزاد کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مہینے میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تقریباً 16روپے گر چکا ہے، موجودہ حکومت نے کوئی فیصلہ تو کیا، 23 مئی کو اسٹیٹ بینک شرح سود میں اضافہ کرنے جارہا ہے۔

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ ہوسکتا ہے، ملک میں مارکیٹیں جلد بند کرنے سے آئل کی امپورٹ بھی کم ہوگی۔

- Advertisement -

ماہرمعاشیات نے مزید کہا کہ سبسڈی صرف ٹارگٹڈ ہی ہونی چاہیے، آئی ایم ایف کی طرف سے کچھ نہ کچھ ملنے کا امکان ہے، پاکستان نے کرنسی کو کھلاچھوڑا ہے اور شرح سود بڑھانے جا رہے ہیں۔

خیال رہے پاکستانی روپیہ تاریخی گراوٹ کا شکار ہے ، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے۔

نئی حکومت کے آنے کے بعد ڈالر مجموعی طور پر 16 سے زائد روپے مہنگاہوا، صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ خام مال کی درآمد ی ادائیگیوں کے لیے بینک ڈالر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال، فاریکس ریزرو میں کمی، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں تاخیر، تجارتی اور کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں اضافے نے امریکی کرنسی کو مزید بے لگام کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں