تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ابرار الحق کی طبیعت ناساز، کرونا کا خدشہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور ہلال احمر کے چیئرمین و پاکستانی گلوکار ابرار الحق کو کرونا کی علامات ظاہر ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ابرار الحق نے علامات ظاہر ہونے کے بعد کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا اور اب انہیں اپنی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ڈاکٹر نے ابرار الحق کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک احتیاطاً خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیں۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’مجھے گزشتہ رات سے بخار اور خشک کھانسی ہے، جس کا میں نے ڈاکٹر کو بتایا تو انہوں نے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا‘۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کرونا وائرس سے جاں بحق

اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئے گی اور میں وائرس سے متاثر نہیں ہوں گا‘۔ ابرار الحق نے اپیل کی کہ وہ لوگ جو گزشتہ دنوں اُن سے ملے وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی  کےاجلاس سےقبل ارکان کےکرونا ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق میرپور خاص سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی نور احمد بھرگڑی بھی وائرس سے متاثر ہوگئے جس کے بعد متاثرہ اراکین کی تعداد دس تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل وزیر برائے سرحدی امور اور انسداد منشیات شہریار آفریدی نے بتایا تھا کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -