تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

بھارت جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے! عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

نیویارک : ڈبلیو ایچ او نے یورپی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر احیتاط نہ کی تو بھارت جیسے کرونا بحران سے سامنا ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یورپ میں کرونا پابندیوں میں نرمی کیے جانے پر وارننگ جاری کی گئی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں موجودہ بحران بڑے اجتماعات کی وجہ سے رونما ہوا، جس میں روزانہ ہزاروں مریض تڑپ تڑپ کے دم توڑ رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او یورپ کے سربراہ نے یورپی ممالک کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کیے جانے پر کہا کہ وبا سے بچنے کےلیے جلد بازی غلطی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جب ذاتی حفاظتی اقدامات میں نرمی کی جا رہی ہو، بڑے اجتماعات ہو رہے ہو اور وائرس کے زیادہ پھیلاؤ والی قسم ہو ساتھ ہی ویکسینیشن کا عمل کم ہو تو کوئی ملک بڑے کرونا بحران کا شکار ہوسکتا ہے۔

عالمی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بڑے اجتماعات جیسے سپورٹس میچز یا شادیاں کیسز میں اضافے کی وجوہات میں سے ایک ہیں کیوں کہ اجتماعی پروگرامات وبا کی تشکیل میں اہم عوامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -