اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

مایا علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں پرپل رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مایا علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کپڑوں کی مناسبت سے دل کی ایموجیز بنائیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

مایا علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ مایا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں (رخشی) اور شہریار منور نے (اسلم) کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں