کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مایا علی نے فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سرپردوپٹہ اوڑھے بیٹھی ہوئی تھیں۔
اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ شعر’سارا شہر شناسائی کا دعوےدار تو ہے لیکن، کون ہمارا اپنا ہے وقت ملا تو سوچیں گے‘ بھی لکھا۔
View this post on Instagram
سارا شہر شناسائی کا دعویدار تو ہے لیکن کون ہمارا اپنا ہے وقت ملا تو سوچیں گے
مایا کی اس تصویر پر اب تک سیکڑوں لوگوں نے تبصرے کیے اور اداکارہ کی تعریف کی جبکہ ساتھی اداکاروں نے بھی شعری انتخاب پر داد دی۔
اداکارہ مایا علی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں، انسٹاگرام پر اُن کے فالوورز کی تعداد 47 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
مزید پڑھیں: اداکارہ مایا علی کا مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام
اداکارہ اپنی مصروفیات اور پروجیکٹ کے حوالے سے تصاویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کرتی ہیں، انٹرنیٹ پر متحرک رہنے کی وجہ سے مداح بھی مایا کی اگلی پوسٹ کا بے تابی سے انتظار کرتے ہیں۔