بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

10 مئی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: مایا علی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل مایا علی کا کہنا ہے کہ 10 مئی 2025 ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مایا علی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ 10 مئی 2025 ایک ایسا دن جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جنگ بندی دونوں اطراف کے لیے امن لاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں ہمیشہ کہتی رہی ہوں کہ جنگ کبھی بھی حل نہیں تھی، اداکارہ پاکستان کی مسلح افواج اور ان بہادر سپاہیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جو فرنٹ لائن پر ڈٹے رہے۔

مسلح افواج کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد، انہوں نے تکلیف برداشت کی اور قوم کے لیے کامیابی حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

واضح رہے کہ 22 اپریل کو بھارت نے پاکستان پر سری نگر کے پہلگام میں اپنے سیاحوں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا، پاکستان نے فوری طور پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کی پیشکش کی جسے بھارت نے نظر انداز کر دیا۔

بعد ازاں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا اور بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر فضائی حملہ کیا جس کا پاکستان نے بروقت اور موثر جواب دیا اور رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے، جن میں جدید طرز کے تین فرانسیسی جنگی طیارے رافیل بھی شامل ہیں۔

لیکن جنگی جنون میں مبتلا بھارت پھر بھی نہ رکا اور اس نے پاکستان کے بڑے شہروں پر ڈرون حملہ کیا جسے پاکستان کی افواج نے نہ صرف ناکارہ کیا بلکہ اس سے جواب میں بھارت کے خلاف آپریشن کیا جس میں پاکستان کو کامیابی ملی۔

پاکستان کے مسلح افواج کے کامیاب آپریشنز کو دنیا بھر نے سراہا جبکہ پاکستانی بھی اپنی فوج کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں