شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مایا علی نے زندگی کی سب سے بڑی خواہش ظاہر کردی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں اداکارہ مایا علی نے اپنی کزن زینب اور انسا کے ساتھ شرکت کی اور زندگی کے خواب سے متعلق بتایا۔
انہوں نے کہا کہ میرا زندگی کا خواب تھا کہ ایک گھر بنانا ہے اور کوئی پوچھتا تھا کہ کیا بننا ہے تو والدین کہتے تھے کہ بیٹی ڈاکٹر بنے گی لیکن میں کہتی تھی کہ ڈیزائنر بنوں گی۔
مایا علی نے کہا کہ کیونکہ مجھے شوق تھا کہ لوگوں کی ساڑھی دیکھنا اور انہیں ڈیزائن کرنا۔
اداکارہ نے بچپن میں ہم تینوں کے ڈیزائن ایک جیسے ہوتے تھے اور کلرز الگ ہوتے تھے، زینی کی شادی ہوئی اور بچے ہوگئے تو ہم نے کہا کہ اب کیا کریں میں تو اداکارہ بن گئی لیکن اس کا کریڈٹ ان کے والدین، شوہر اور سسرال والوں کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری کوئی بہن نہیں لیکن زینب اور انسا بھی میری بہنیں ہی ہیں۔