پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

’اک نظر میں بھی پیار ہوتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مایا علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مایا علی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مایا علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اک نظر میں بھی پیار ہوتا ہے میں نے سنا ہے۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی مایا کی تصویر پر لکھا کہ ’حسین ترین۔‘

واضح رہے کہ مایا علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اداکارہ اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی مایا علی نے تصاویر شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھیں۔

مایا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں (رخشی) اور شہریار منور نے (اسلم) کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں