تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سندھ میں ہونے والے میئر و ڈپٹی میئر کے انتخابات ملتوی

کراچی : سندھ ہائی کورٹ کے فیصلےکو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے 8 جون کو سندھ میں ہونے والے مئیر و ڈپٹی مئیر کے انتخابات ملتوی کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن ایک بارپھر کھٹائی میں پڑ گئے ہیں،سندھ ہائی کورٹ کے حکم اعتناعی پر عمل درآمد کرانے کے لیے الیکشن کمیشن نے 8 جون کو ہونے والے مئیر و ڈپٹی مئیر کے الیکشن کو ملتوی کردیا،الیکشن کمیشن نے دو روز قبل ہی آخری مرحلے کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں مکمل ہونے تھے،جس کا پہلا مرحلہ 14 جنوری 2016 کو نو منتخب نمائندوں کے حلف اُٹھانے سے مکمل ہو گیا تھا،پہلے مرحلے میں یونین کونسلز کے لیے چئیرمین اور وائس چئیر مین اور کونسلرز کے لیے انتخابات ہوئے تھے،جس میں سندھ کے شہری علاقوں میں متحدہ قومی موومنٹ اور دیہی علاقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مارا تھا۔۔


سندھ میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھالیا


پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے میں خواتین،نوجوان،مزدور اور اقلیتیوں کے لیے مخصوص نشستوں پرالیکشن ہونا تھے،لیکن سندھ حکومت نے سندھ لوکل باڈیز الیکشن بل میں ترمیم کر کے مخصوص نشستوں کے لیے خفیہ رائے دہی کرانے کا فیصلہ کیا،جسے اپوزیشن نے عدالت میں چیلینج کیا،عدالت نے اپوزیشن کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے سندھ حکومت کو حکم دیا کہ رائے دہی ’’شو آف ہینڈز‘‘ کے ذریعے کرائی جائے۔


 سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کا’شو آف ہینڈ‘ کا قانون مسترد کردیا


عدالتی حکم کے بعد دوسرے مرحلے میں خواتین،نوجوان،مزدور اور اقلیتیوں کے لیے مخصوص نشستوں پرالیکشن سندھ حکومت نے ’’شو آف ہینڈز‘‘ کے ذریعے مئی میں منعقد کرائے، جس میں ایک بار پھر پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نے میدان مار لیا۔


سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مر حلہ 


دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد الیکشن کمیشن نے دو روز قبل بلدیاتی الیکشن کے تیسرے اور آخری مرحلے کے شیڈول کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق شہری حکومت کے لیے مئیر و ڈپٹی مئیر اور ضلعی حکومتوں کے لیے چئیرمین و وائس چئیر میں کا چناؤ 8 جون کو ہونا تھا۔


سندھ میں مئیر، ڈپٹی مئیر کا چناؤ 8 جون کو ہوگا،شیڈول جاری


تاہم سندھ ہائی کورٹ نے حکم امتناعی دیا کہ دوسرے مرحلے میں 83 یونین کمیٹیز کے الیکشن ہونا باقی تھے،جسے مکمل کیے بغیر مئیر و ڈپٹی مئیر کا چناؤ نہیں کیا جا سکتا،پہلے الیکٹورل کالج مکمل کیا جائے اس کے بعد تیسرے اور آخری مرحلے کے الیکشن کرائے جائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عدالت کا کہنا ہے کہ الیکٹورل کالج پورا ہونے تک ،میئر،ڈپٹی میئرکا انتخاب نہیں ہوسکتا اس لیے اب الیکشن کمیشن عدالتی احکامات کی روشنی میں انتخابی عمل کو آگے بڑھاتے ہوئی مکمل کرے گی۔

Comments

- Advertisement -