تازہ ترین

ویڈیو: قبضہ میئر کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، حافظ نعیم اور مرتضیٰ وہاب آمنے سامنے

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وہ قبضہ میئر کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں حافظ نعیم اور مرتضیٰ وہاب آمنے سامنے آئے، حافظ نعیم نے کہا مرتضیٰ وہاب سے کوئی ذاتی عناد نہیں ہے، اعتراض نظام پر ہے۔

حافظ نعیم الرحمان اپنی بات پر ڈٹ کر بولے کہ قبضہ میئر کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، انھوں نے کہا کونسل میں بجٹ لائیں اس پر بات کر لیتے ہیں۔

انھوں نے کہا ایڈمنسٹریٹر کراچی پی پی کے تھے کیوں کہ 15 سال سے ان کی حکومت ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بجٹ پرانی تاریخوں میں پاس کرا لیا، ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہر یو سی کو کم از کم 3 کروڑ کے فنڈز تو دیں، میئر کراچی بجٹ لے کر آئیں اور اکثریت سے پاس کرا لیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا نعیم الرحمان سے سوال بنتا ہے کہ وہ کیوں اختلاف کی سیاست کر رہے ہیں؟ ہم خاموش نہیں ہیں کام کر رہے ہیں، بجٹ سے متعلق تمام تفصیلات کے ایم سی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

’گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا‘

میئر کراچی نے کہا ن لیگ یا جماعت اسلامی سے پارلیمانی سیاست پر لیکچر کی ضرورت نہیں ہے، میں چاہتا ہوں تمام جماعتیں سنجیدہ ہو کر بیٹھیں اور کراچی کے مسائل پر گفتگو کریں۔

انھوں نے کہا ذمہ داری سے کہتا ہوں بجٹ 13 جون کو پاس ہو گیا تھا، کے ایم سی بجٹ سے پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں تھا، کونسل آئینی و قانونی باڈی ہے، جماعت اسلامی کو بجٹ پر اعتراض ہے تو قرارداد پیش کرے، حافظ نعیم الرحمان بات کے لیے تیار ہیں تو کل ان کے پاس آ جاتا ہوں۔


Comments

- Advertisement -